ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ممبئی میں ایمرجنسی پر سوامی کا لیکچر منسوخ، ریاستی اکائی کا وجہ بتانے سے انکار

ممبئی میں ایمرجنسی پر سوامی کا لیکچر منسوخ، ریاستی اکائی کا وجہ بتانے سے انکار

Mon, 27 Jun 2016 22:29:59    S.O. News Service

ممبئی، 27؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ملک میں ایمرجنسی نافذ کئے جانے کے 41سال پورا ہونے کے موقع پر سینئر بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا مجوزہ لیکچر اتوار کو منسوخ کر دیا گیا۔یہ لیکچر جنوبی ممبئی کے ایک پرائیوٹ کالج میں ہونا تھا اورسوامی اس پروگرام کے خصوصی اسپیکر تھے۔’’ایمرجنسی:مستقبل کے لیے سبق ‘‘کے موضوع پرمنعقد ہونے والے اس پروگرام کے لیے مہاراشٹر بی جے پی کے سربراہ راؤصاحب دانوے اور ممبئی کے پارٹی سربراہ آشیش شیلار سمیت دیگرکئی لیڈروں کو مدعو کیا گیا تھا۔یہ پوچھے جانے پر کہ پروگرام کو کیوں منسوخ کیا گیا، ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے صرف اتنا کہاکہ ناگزیر وجوہات کی بناء پرسوامی اتوار کو ممبئی آنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اس لیے پروگرام منسوخ کیا گیا۔تاہم آشیش شیلار سے جب پوچھاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ممبئی بی جے پی نے اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، تاہم انہوں نے اس کے لیے کوئی وجہ بتانے سے انکار کردیا ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں سوامی نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی، چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اوراقتصادی معاملات کے سکریٹری ششی کانت داس پر نشانہ سادھاتھا اور ان کا یہ تبصرہ مبینہ طور پر بی جے پی کو راس نہیں آیاہے ۔


Share: